ایران اسرائیل جنگ بندی، سونے کی قیمت میں بڑی کمی
10گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 10 روپے ہوگئی۔

Webdesk
|
24 Jun 2025
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں3 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں سونیکی نئی قیمت 3 لاکھ54 ہزار 365 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 10 روپے ہوگئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 39 ڈالر کم ہونے کے بعد 3 ہزار 327 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment