1 hour ago
16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان
Webdesk
|
24 Nov 2025
ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے وزیر مواصلات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد کردی جائیگی۔
وزیر مواصلات کے مطابق حکومت آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو سائبر کرائم، مالی فراڈ اور جنسی استحصال جیسیآن لائن خطرات سے بچایا جاسکے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
رواں ماہ ہی ڈنمارک نے 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment