کراچی میں سب سے زیادہ بارش کا علاقے میں ہوئی ؟

ویب ڈیسک
|
19 Aug 2025
کراچی میں صبح سویرے شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش نے کئی علاقوں کو متاثر کیا، شہر کے مختلف حصوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
بارش کا آغاز صبح 6 بجے سے ہوا اور 9 بجے تک جاری رہا۔
نارتھ ناظم آباد میں سب سے زیادہ بارش
شہر میں سب سے زیادہ بارش نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں ریکارڈ کی گئی جہاں 61 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح، نارتھ کراچی میں 58 ملی میٹر اور پاپوشنگر (ناظم آباد) میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں بھی 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایف بی ایریا اور دیگر علاقے
فیڈرل بی ایریا میں بارش کی مقدار نمایاں تھی۔ ایف بی ایریا بلاک 14 میں 36 ملی میٹر اور بلاک 16 میں 32 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ، اسکیم 33 (گلزار حجری) میں 24.6 ملی میٹر، اردو بازار میں 23 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹ میں 6 ملی میٹر اور ماڈل کالونی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے کم بارش کراچی ایئرپورٹ پر ہوئی جہاں صرف 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث شہر کے بیشتر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
بارش کے بعد کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوئے، جس کی وجہ سے چالیس فیصد علاقوں میں لائٹ معطل ہوئی۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔
Comments
0 comment