عالمی مقابلہ قرأت کا فاتح پاکستان کا ننھا قاری، حافظ ابوبکر

عالمی مقابلہ قرأت کا فاتح پاکستان کا ننھا قاری، حافظ ابوبکر

ایران میں حسن قرأت کے عالمی مقابلے میں پاکستانی بچے نے پہلی پوزیشن حاصل کی
عالمی مقابلہ قرأت کا فاتح پاکستان کا ننھا قاری، حافظ ابوبکر

Webdesk

|

30 Mar 2024

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ ابوبکر نے عالمی مقابلہ حسن قرأت برائے 2024 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ابوبکر کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرہ کے شہر اوگئی سے ہیں۔

ایران اور عراق میں ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر سے بچوں نے حصہ لیا اور اپنی سحر انگیز قرأت سے سب کو حیران کیا۔

مسحور کن آواز، خوبصورت ادائیگی اور تجوید پر کمانڈ رکھنے کیوجہ سے ابوبکر کو مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔

ابوبکر کی پاکستان واپسی دو روز قبل ہوئی، فاتح بن کر واپس آنے اور حسن قرأت میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی وجہ سے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

ننھے قاری نے اپنی فتح کو والدین اور اساتذہ کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب اُن کی دعاؤں اور محنت کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!