عمران خان کے بیٹے قاسم کی پاک بھارت میچ میں انٹری ، تصویر وائرل

عمران خان کے بیٹے قاسم کی پاک بھارت میچ میں انٹری ، تصویر وائرل

عمران خان کے صاحبزادے قاسم نے بھی دبئی میں پاک بھارت میچ دیکھا اور اس دوران انہوں نے اہم کرکٹرز سے بھی ملاقات کی۔
عمران خان کے بیٹے قاسم کی پاک بھارت میچ میں انٹری ، تصویر وائرل

Webdesk

|

23 Feb 2025

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے صاحبزادے قاسم کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹ فین کے ہمراہ تصویرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے صاحبزادے قاسم نے بھی دبئی میں پاک بھارت میچ دیکھا اور اس دوران انہوں نے اہم کرکٹرز سے بھی ملاقات کی۔

عمران خان کے بیٹے قاسم نے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے بھی ملاقات کی۔

جبکہ دبئی میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کا سہارا لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ذو معنی پیغام میں لکھا کہ میں اس شکست پر ہرگز سرپرائز نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے  242 رنز کا ہدف  43 اوور میں 4  وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت کے پہلے آٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، روہت شرما 20 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ ان کے بعد شبمن گل 46 رنز بنا کر ابرار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

شریاس ایئر 56 رنز بناکر کیچ آٹ ہوئے، انہیں خوشدل شاہ نے آٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا 8 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انتہائی مشکل حالات میں 242 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں 47 پر گر گئیں تھیں جس کے بعد سعود شکیل اور رضوان نے 104 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

پھر 33ویں اوور میں رضوان 151 کے مجموعی جبکہ 46 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، انہوں نے 70 گیندوں کا سامنا کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!