آبنائے ہرمزکے حوالے سے مذاکرات جاری رہیں، آسٹریلوی وزیرِ اعظم

آبنائے ہرمزکے حوالے سے مذاکرات جاری رہیں، آسٹریلوی وزیرِ اعظم

اس صورتِ حال سے ناصرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کا ہر ایک ملک متاثر ہو رہا ہے۔
آبنائے ہرمزکے حوالے سے مذاکرات جاری رہیں، آسٹریلوی وزیرِ اعظم

Webdesk

|

13 Apr 2026

کینبرا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی امریکا کا یک طرفہ اقدام ہے، ہمیں شریک ہونیکا نہیں کہا گیا۔

انتھونی البانیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں مدد کی درخواست نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا فیصلہ امریکا کا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات جاری رہیں۔

آسٹریلوی وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مشرقِ وسطی میں جاری جانی و مالی نقصان کو روکا جائے، ہم تجارت کو دوبارہ شروع ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال سے ناصرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کا ہر ایک ملک متاثر ہو رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!