آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ

آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ

آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہوئے ہیں
آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ

ویب ڈیسک

|

3 Apr 2025

کورونا کا شکار ہونے صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ 

صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبعیت میں بہتری آ رہی ہے، خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شعبہ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین روزآنہ تین مرتبہ صدر کا معائنہ کرتے ہیں، صدر کو علاج کے لئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، امید ہے کہ کچھ دنوں میں اسپتال سے رخصت دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کو دو روز قبل طبیعت ناسازی کے بعد نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!