بجٹ 2024-2025: کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی

بجٹ 2024-2025: کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی

بجٹ دستاویزات سامنے آگئیں
بجٹ 2024-2025: کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2024

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے سبسڈی دینے کی سفارش کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مالی سال 25-2024 کیلئے وفاقی بجٹ پیش کیا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق سابق فاٹا کو بجلی کے بقایاجات کی مد میں 86 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ پاسکو کو سبسڈی کی مد میں 12 ارب روپے دیے جائیں گے۔

مجموعی طور پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1363 ارب 41 کروڑ سے زائد کی سبسڈیز دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے تحت صرف پاور سیکٹر کو 1190 ارب روپے کی سبسڈیز دی جائیں گی۔

اسی طرح بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو 9 ارب 50 کروڑ روپے، بجلی کمپنیوں کے درمیان ٹیرف اور نقصان پر سبسڈی کے لیے 276 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق فاٹا خیرپختونخواہ کے ضم اضلاع کے لئے 65 ارب، آزادکشمیرکو ٹیرف کے نقصان کی مد میں 108 ارب روپے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے 48ارب روپے کی سبسڈی اور کے الیکڑک کے لئے 174 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!