عون علی کھوسہ کی گمشدگی کے بعد ’بل بل پاکستان‘ گانا یوٹیوب اور فیس بک سے ڈیلیٹ

عون علی کھوسہ کی گمشدگی کے بعد ’بل بل پاکستان‘ گانا یوٹیوب اور فیس بک سے ڈیلیٹ

عون کھوسہ کی مبینہ گرفتاری کیے بعد ان کے یوٹیوب چینل سے گانا بل بل پاکستان بھی ڈیلیٹ ہوچکا ہے۔
عون علی کھوسہ کی گمشدگی کے بعد ’بل بل پاکستان‘ گانا یوٹیوب اور فیس بک سے ڈیلیٹ

Webdesk

|

15 Aug 2024

یومِ آزادی کے موقع پر بل بل پاکستان گانا بنانے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو مبینہ طور نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا ، جبکہ ان کا گانا بھی یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں عون علی کھوسہ کے بھائی علی شیر کھوسہ نے اطلاع دی کہ آدھی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے لاہور میں واقع فلیٹ سے ان کے بھائی عون کھوسہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

عون علی کھوسہ کے بھائی علی شیر کھوسہ نے صارفین سے اپنے بھائی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کیونکہ یہ ان کے خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

عون کھوسہ کی مبینہ گرفتاری کیے بعد ان کے یوٹیوب چینل سے گانا بل بل پاکستان بھی ڈیلیٹ ہوچکا ہے۔

صارفین کی جانب سے عون کھوسہ کو حراست میں لیے جانے کی خبر کے بعد شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

صارفین کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے پیروڈی نغمہ بنانا ان کا جرم بن گیا ہے اور انہیں اسی کی سزا دی گئی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ عون کھوسہ کے پیروڈی گانے کی وجہ سے انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ یہ لوگ طنز بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے عون کھوسہ کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی عوام کو جینے دیں، ہماری اخلاقی اقدار اور جمہوریت کو مزید تباہ نہ کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ عون کھوسہ انتہائی شریف النفس اور اپنی حدود کے اندر کام کرنے والا آرٹسٹ ہے جس نے کبھی کسی کی تضحیک نہیں کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!