بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژا پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژا پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

وزارت خزانہ نے یہ اعلان آج پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا
بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژا پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

Webdesk

|

7 Apr 2025

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور ویب تھری کے سب سے بااثر رہنماں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژا (سی زیڈ)کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی)کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے یہ اعلان آج پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا،صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔جس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس سی سی پی)، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔

دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و پاکستان کرپٹو کونسل کے چیئرمین سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے، سی زیڈ کی شمولیت کے ساتھ ہم ویب تھری، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کے اپنے ویژن کو تیز کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مالیاتی دنیا کے مستقبل کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے، سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن صقیب اس سفر میں ہماری رہنمائی کے لیے سی زیڈ سے بہتر کون ہو سکتا ہے۔

سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن صقیب وہ رہنما ہیں جنہوں نے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج قائم کیا اور اربوں لوگوں کی مالیاتی آزادی سے متعلق سوچ بدل دی۔

انہوں نے کہا کہ سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن صقیب کونسل کے اسٹریٹجک مشیر کی حیثیت سے سی زیڈ ضوابط، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اپنانے سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کریں گے، اور حکومت پاکستان و نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایک جامع، شفاف اور عالمی معیار کا کرپٹو نظام تشکیل دینے میں کردار ادا کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!