بیرسٹر گوہر سے سامنا ہونے پر فیصل واوڈا نے کیا کہا؟
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں۔
Webdesk
|
11 Dec 2024
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی اور سینیٹر فیصل واوڈا کا پارلیمنٹ ہاس میں آمنا سامنا ہوا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور فیصل واوڈا آپس میں گلے ملے اور ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔
ایک صحافی نے سینیٹر فیصل واوڈا سے کہا کہ آپ کی لمبی عمر ہے، ابھی آپ کے بارے میں سوال ہوا ہے۔
اس پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ اچھے انسان ہیں۔
Comments
0 comment