2 hours ago
چین آبنائے ہرمز کھلوانے اور ایران کو اسلحہ نہ دینے پر متفق ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
چین کیساتھ تجارت، خطے کی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے متعلق گفتگو ہوئی۔
Webdesk
|
15 May 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین تیل کی خریداری، آبنائے ہرمز کھلوانے اور ایران کو اسلحہ نہ دینے پر متفق ہے۔
ٹرمپ امریکی صدر ٹرمپ نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کا احوال بیان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ تجارت، خطے کی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے متعلق گفتگو ہوئی۔
ٹرمپ کے مطابق چین امریکا سے تیل کی خریداری، آبنائے ہرمز ہو فعال کرنے اور ایران کو اسلحہ نہ دینے پر متفق ہے جبکہ شی جنپنگ نے یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
Comments
0 comment