ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنا پیسہ بنایا؟ بڑا انکشاف کردیا
Webdesk
|
19 Dec 2025
کراچی: پاکستان کے مشہور و معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل معروف یوٹیوبر کو ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا، بعد ازاں نومبر کے اختتام پر انہیں ضمانت پر رہائی نصیب ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ڈکی بھائی نے دوبارہ یوٹیوب پر واپسی کرلی ہے اور روزانہ وی لاگز اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
معروف یوٹیوبر کی رہائی کے بعد پہلے وی لاگ پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویوز نے صارفین کو حیران کردیا ہے، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ ڈکی بھائی نے ایک ہی وی لاگ سے کروڑوں روپے کماکر اپنا نقصان پورا کرلیا۔
تاہم اس حوالے سے معروف یوٹیوبر نے اپنے تازہ وی لاگ میں اپنے چینل اور آمدن سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔
ڈکی بھائی کیس میں بڑا فیصلہ
معروف یو ٹیوبر نے انکشاف کیا کہ اس وقت انہیں اپنے ہی یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں ملی ہے۔
Comments
0 comment