ذاکر نائیک نے بھارت سے بیدخلی پر پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی؟

ذاکر نائیک نے بھارت سے بیدخلی پر پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی؟

ذاکر نائیک نے پاکستانی یوٹیوبر کو انٹرویو میں اپنی زندگی کے اہم واقعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس انٹرویو کو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں افراد نے دیکھا۔
ذاکر نائیک نے بھارت سے بیدخلی پر پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی؟

Webdesk

|

19 Sep 2024

عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں زمین تنگ کردیئے جانے کے بعد پاکستان نہیں آئے، بلکہ ملائیشیا جانے کو ترجیح دی ، اس حوالے سے انہوں نے لب کشائی کی۔

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی یوٹیوبر کو انٹرویو میں اپنی زندگی کے اہم واقعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس انٹرویو کو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں افراد نے دیکھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے انٹرویو میں یوٹیوبر نے پوچھا کہ وہ بھارت چھوڑنے کے بعد ملائیشیا کیوں چلے گئے حالانکہ پاکستان بھی آسکتے تھے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جواب دیا کہ میرے لیے پاکستان جانا زیادہ آسان تھا۔ میں پہلے بھی پاکستان جا چکا ہوں اور وہاں کافی تعداد میں پرستار بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریعت کا ایک اصول ہے کہ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے چھوٹے نقصان کو برداشت کرلیا جائے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان آنے کی صورت میں بھارت مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتا اور جھوٹا پروپیگنڈا کرکے میرا ادارہ بھی بند کرسکتا تھا، جس سے دین کی تبلیغ کا کام متاثر ہوتا۔

ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقل بنیادوں پر تو نہیں البتہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اگر کورونا وبا نہ آتی تو شاید 2020 میں پاکستان میں ہوتا تاہم اب جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!