فرانس میں شرپسند نے مسجد سے قرآن کا نسخہ چرا کر نذر آتش کردیا

ویب ڈیسک
|
4 Jun 2025
لیون، فرانس: فرانس میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر داخل ہو کر قرآن پاک کو آگ لگا دی اور اسے عبادت گاہ کے باہر پھینکا اور پھر اسے جلا دیا۔
یہ واقعہ لیون میٹروپولیٹن کے جنوب مشرقی کمیون ولیربان میں پیش آیا جس کی تصدیق مقامی مسلم تنظیم "رون مسجد کونسل (CMR)" نے کی ہے۔
تنظیم نے اس عمل کو اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دشمنی کی ایک اور کڑی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت
CMR کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص مسجد کی نماز گاہ میں داخل ہوا، قرآن پاک کو آگ لگا کر باہر پھینک دیا۔
تنظیم نے اسے "گھناؤنا اور بزدلانہ فعل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "یہ فرانس میں مسلم شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مخالفانہ ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔"
کونسل نے اس موقع پر 25 اپریل کو اسی مسجد میں پیش آنے والے ایک دردناک واقعے کو بھی یاد کیا جب ایک نمازی ابوبکر سیسے کو نماز کے دوران چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا: "ہم قرآن پاک کی اس شدید بے حرمتی کی سخت مذمت کرتے ہیں جو نمازیوں کی توہین کے ساتھ ساتھ ہماری جمہوریت کے بنیادی اصولوں بالخصوص عبادت کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔"
انہوں نے حکام پر زور دیا کہ مجرم کی شناخت کر کے اس کے خلاف "نمونہ کے طور پر" قانونی کارروائی کی جائ
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ قرآن پاک کو جلانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ CMR نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا: "آج کے دور میں اداروں، منتخب نمائندوں اور ہر شہری کی یہ اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام مذاہب کے ماننے والوں اور عبادت گاہوں کے خلاف نفرت، بدنامی اور تشدد کی ہر شکل کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں۔"
یہ واقعہ فرانس میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات کی ایک نئی کڑی ہے جس نے ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے۔
Comments
0 comment