اگر کسی مرد کی شادی نہیں ہورہی تو ۔۔متھیرا نے اہم مشورہ دے دیا

اگر کسی مرد کی شادی نہیں ہورہی تو ۔۔متھیرا نے اہم مشورہ دے دیا

متھیرا نے کہا کہ 'میں یہ نہیں کہتی کہ لڑکوں کو ریتھک روشن ہونا چاہیے
اگر کسی مرد کی شادی نہیں ہورہی تو ۔۔متھیرا نے اہم مشورہ دے دیا

Webdesk

|

6 Aug 2024

کراچی : پاکستانی ماڈل و ڈانسر متھیرا کا کہنا ہے کہ  لڑکا ہو یا لڑکی ہم نے اپنی زندگیوں کا مقصد شادی رکھ دیا ہے کہ بس  شادی کرنی ہے لیکن لڑکوں کو چاہیے کہ پہلے کیرئیر، گھر اور اپنی پہچان بناکر شادی کا سوچیں۔

حال ہی میں متھیرا ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ایسے لڑکے جو ایکسر سائز  نہیں کرپاتے یا پھر وہ جن کے موٹاپے کی وجہ سے ان کی شادیاں نہیں ہوپارہیں ان کیلئے آپ کیا پیغام دینا چاہیں گی؟

سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ 'میں یہ نہیں کہتی کہ لڑکوں کو ریتھک روشن ہونا چاہیے، اگر کسی مرد کی شادی نہیں ہورہی تو کوئی مسئلہ نہیں، شادی نہیں ہوئی تو مر نہیں جاؤ گے، ہم نے اپنی زندگیوں کا مقصد شادی رکھ دیا ہے۔

 لڑکا ہو لڑکی، شادی کرنی ہے جب کہ مردوں کو معاشی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، مردوں کی اپنی پہچان ہونی چاہیے اس کے بعد انہیں بیوی ڈھونڈنی چاہیے کیوں کہ بیوی کو دینا ہوتا ہے اس سے لینا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ 'میرا ماننا ہے کہ جو شخص آپ کی زندگی کے مشکل لمحات میں آپ کا ساتھ نہ دینا چاہے تو میرا نہیں خیال کہ اسے آپ کے اچھے لمحات میں بھی آپ کے ساتھ ہونا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!