13 hours ago
پی ٹی اے کا موبائل صارفین کیلئے بڑا فیصلہ، بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر
ویب ڈیسک
|
27 Aug 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے موبائل بیلنس اور ری چارج کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کر دی۔
پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اس نئے اقدام کا باقاعدہ اطلاق یکم اکتوبر 2026ء سے ہوگا، جس کا مقصد صارفین کو شفافیت اور بیلنس کی طویل المدتی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق اگر کسی صارف کا بیلنس مقررہ 180 دن کی مدت کے دوران ختم یا غیر فعال ہو جاتا ہے، تو دوبارہ ری چارج کرنے کی صورت میں اس کا پرانا ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال کر دیا جائے گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے صارفین کو معاشی تحفظ ملے گا اور وہ اپنے جمع شدہ بیلنس سے محروم نہیں ہوں گے، جبکہ تمام موبائل آپریٹرز بھی ان واضح اصولوں کے پابند ہوں گے۔
Comments
0 comment