گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی پیداوار کم، 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی پیداوار کم، 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

سسٹم میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 845 میگاواٹ تک پہنچنے کی تصدیق
گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی پیداوار کم، 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

ویب ڈیسک

|

23 May 2024

اسلام آباد: ملک بھر میں گرمی کا آغاز ہوتے ہی بجلی کی پیداوار کم جبکہ استعمال بڑھ گیا ہے جس کے باعث  بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار845 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

وزارت توانائی کے مطابق  بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ جبکہ پیدوار 18 ہزار 665 میگاواٹ ہے۔ کم پیداوار کی وجہ سے سسٹم میں شارٹ فال ہے جس کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک  پہنچ گیا۔

 لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!