گوگل میپس نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل میپس نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اس سیونگ موڈ پر سوئچ کرنے پر میپس کا رنگین یوزر انٹرفیس سادہ بلیک اینڈ وائٹ ویو میں تبدیل ہو جائے گا۔
گوگل میپس نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Webdesk

|

25 Aug 2026

لندن: اگر آپ گوگل میپس کو استعمال کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ اسمارٹ فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے تو جانتے ہوں گے کہ اس وقت کیسی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے۔مگر بہت جلد اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے میپس کے لیے ایک نئے پاور سیونگ موڈ نامی فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔اس فیچر کا مقصد بیٹری ختم ہونے کے قریب پہنچنے پر بھی گوگل میپس کو زیادہ وقت تک فون پر چلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ فیچر ابھی گوگل میپس کی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سیونگ موڈ پر سوئچ کرنے پر میپس کا رنگین یوزر انٹرفیس سادہ بلیک اینڈ وائٹ ویو میں تبدیل ہو جائے گا۔

گوگل میپس کی متعدد تفصیلات غائب ہو جائیں گی اور صرف ضروری نیوی گیشن انفارمیشن جیسے اگلا موڑ اور بقیہ سفری وقت وغیرہ سامنے ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سیونگ موڈ میں اسکرین مونوکروم پر منتقل ہو جائے گی جبکہ گلیوں کے نام، ٹریفک کے رنگ غائب ہو جائیں گے جبکہ آن اسکرین ٹیکسٹ گھٹ جائے گا تاکہ بیٹری لائف کو بڑھایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق پاور سیونگ موڈ میں منتقل ہونے کا طریقہ کار بھی کافی غیر معمولی ہے۔ایسا فون کے فزیکل پاور بٹن کو پریس کرنے پر اس وقت ہوگا جب گوگل میپس ایپ نیوی گیشن موڈ پر ہوگی۔

ابھی گوگل کی جانب سے پاور سیونگ موڈ فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!