1 hour ago
غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آئندہ برس شروع ہونے کا امکان ہے، ترک وزیر خارجہ
عالمی امن فورسز کی تعیناتی اور انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق بات ہوئی۔
Webdesk
|
23 Dec 2025
انقرہ:ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آئندہ برس شروع ہونے کا امکان ہے۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ میامی میں ٹرمپ کے امن منصوبے کے آئندہ مرحلے بارے مشاورت کی گئی، اجلاس میں ثالثوں نے امن منصوبے میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
عالمی امن فورسز کی تعیناتی اور انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق بات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی، سیاسی عمل کو آگے بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز رہی، ترکیہ خطے میں مستقل امن کیلئے سفارتی کردار جاری رکھے گا۔
Comments
0 comment