ہانیہ عامر کے نئے فیشن اسٹائل نے مداحوں کو حیران کردیا

ہانیہ عامر کے نئے فیشن اسٹائل نے مداحوں کو حیران کردیا

مداحوں نے ہانیہ عامر کے انداز اور اعتماد کو سراہتے ہوئے ان کے فیشن سینس کی تعریف کی
ہانیہ عامر کے نئے فیشن اسٹائل نے مداحوں کو حیران کردیا

Webdesk

|

10 Jul 2026

لاہور: معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے فیشن انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ہانیہ عامر نے لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل (YSL) کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی .جہاں انہوں نے سیاہ رنگ کا ملبوس، ہلکا میک اپ اور ویٹ ہیئر اسٹائل اپنایا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔

کئی مداحوں نے ہانیہ عامر کے انداز اور اعتماد کو سراہتے ہوئے ان کے فیشن سینس کی تعریف کی جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائلنگ پر تنقید بھی کی۔

چند صارفین نے ان کے لباس کو اپنی توقعات کے مطابق نہ ہونے کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے ہانیہ عامر کے فیشن انتخاب پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!