جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

جنگ کوئی مذاق نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو کسی قریبی شخص کو کھو چکے ہوں۔
جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

Webdesk

|

9 May 2025

کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے حالیہ کشیدہ حالات کے تناظر میں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنگ کے حق میں تبصرے اور خوشی منانے کے رویے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو کسی قریبی شخص کو کھو چکے ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ خوش ہورہے ہیں کہ ہم نے جنگ شروع کردی مگر جنگ میں جن کی جانیں جاتی ہیں ان کی مائیں ان کی بیویوں اور بچوں کو اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے تکلیف ان ہی کو ہوتی ہے جن کے پیارے دنیا سے چلے جاتے ہیں۔

زارا نے اپنی پوسٹ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے لاہور اور کراچی پر مبینہ حملوں کی جھوٹی خبروں کو بھی بے نقاب کیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ زمینی حقائق ان خبروں کے برعکس ہیں اور دونوں شہروں میں امن کی صورتحال برقرار ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے نازک وقت میں افواہیں پھیلانا اور جنگ کی حمایت کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور انسانیت و امن کو ترجیح دیں۔

زارا نور عباس کا یہ بیان مختلف پلیٹ فارمز پر زیر بحث ہے اور اسے امن کی حمایت میں ایک مثبت آواز قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!