کراچی میں 12 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی میں 12 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے، ڈی آئی جی ٹریفک

شہر میں جہاں جہاں ای چالان سسٹم نافذ کیا گیا اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں
کراچی میں 12 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے، ڈی آئی جی ٹریفک

Webdesk

|

28 Nov 2025

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 12 ہزار کیمرے نصب کیے جانے کا ہدف ہے۔

 اس سلسلے میں خصوصی گفتگو میں ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایاکہ کراچی شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس میں میں سے اب تک 1200 کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر میں جہاں جہاں ای چالان سسٹم نافذ کیا گیا اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، اس میں مزید کام کی گنجائش ابھی باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ادارے مل کر ٹریفک کے سسٹم میں کام کرتے ہیں لیکن ٹریفک انجینئر بیورو ایک اہم ادارا ہے جو کافی عرصے غیر فعال رہا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ حکومت کو سفارش بھیجی گئی ہے کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کراچی مینجمینٹ کمپنی بنائی جائے، امید ہے کہ حکومت ہماری سفارش پر نظرِ ثانی کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!