کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون سون ہوائیں ہفتہ اور اتوار کو شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Webdesk

|

16 Aug 2024

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہوائیں ہفتہ اور اتوار کو شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں جمعہ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے  19 اگست تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

صبح سویرے آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 19اگست تک کراچی، گھوٹکی، میر پور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!