کراچی سے بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، اغوا کار پولیس کے حوالے

کراچی سے بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، اغوا کار پولیس کے حوالے

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
کراچی سے بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، اغوا کار پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2025

شہر قائد کے علاقے بلدیہ میں علاقہ مکینوں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی بلدیہ کے علاقے سے کمسن بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر واردات ناکام بنائی اور پھر تشدد کا نشانہ بناکر اُسے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کار ملزم کی شناخت افروز ولد قہر علی کے نام سے ہوئی جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعہ اتوار کے روز دوپہر کو ڈھائی بجے پیش آیا،

پولیس کے مطابق ملزم نے 6 سالہ کمسن بچے محمد زین ولد اویس کو ہاتھ سے پکڑ کر اپنے ہمراہ لے جارہا تھا۔

ملزم کے خلاف بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 30/25 بجرم دفعہ 364A/511/TIP(3) درج کرلیا گیا جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!