7 hours ago
لاہور میں سیکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے پالتو شیر مار ڈالا
خوفزدہ شہریوں نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن کے ذریعے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
Webdesk
|
22 Dec 2024
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک رہائشی سوسائٹی میں گھومتے پالتو شیر کو سیکیورٹی گارڈز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں ہائوسنگ سکیم کا رہائشی علی عدنان شیر کو اپنی گھر میں پال رہا تھا۔ شیر اپنے گھیرے سے بھاگ کر سڑک پر گھومنے لگا، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خوفزدہ شہریوں نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن کے ذریعے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
اس دوران ہائوسنگ سکیم کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کر دی جس سے شیر ہلاک ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور جنگلی حیات کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حکام کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment