لیبئین آرمی چیف کے تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

لیبئین آرمی چیف کے تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

طیارے کو پیش آئے حادثے کے لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے ہیں۔
لیبئین آرمی چیف کے تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

Webdesk

|

24 Dec 2025

انقرہ: لیبین آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کے ترکیہ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے کا وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر مل گیا ہے۔آرمی چیف الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد اچانک لاپتہ ہوگیا تھا، ہنگامی لینڈنگ کی ناکام کوشش کے بعد طیارہ تباہ ہوا۔

 کئی گھنٹوں بعد طیارے کا ملبہ ملا۔دوسری جانب طیارے کو پیش آئے حادثے کے لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان لمحات کو دیکھا جاسکتا ہے جب لیبیا کے آرمی چیف کو لے جانے والا نجی طیارہ ترکیہ کے ضلع ہایمانا میں حادثے کا شکار ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!