محمد عامر کی اپنے بچوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ویڈیو وائرل

محمد عامر کی اپنے بچوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ویڈیو وائرل

محمد عامر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں
محمد عامر کی اپنے بچوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ویڈیو وائرل

Webdesk

|

25 Nov 2025

کراچی : قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی فیملی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے فاسٹ بولر کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کے کیپشن میں لکھا ''My whole heart MashAllah''۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ قومی فاسٹ بولر کی اہلیہ نے چند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی ہے، تاہم ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور کمنٹس موصول ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عامر کو ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2025 میں نئی فرنچائز کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فرنچائز مینجمنٹ نے انہیں ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے، عامر بطور قائد پہلی مرتبہ ٹی 10 فارمیٹ میں شریک ہوں گے اور انہیں نوجوان اسکواڈ کی رہنمائی کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق عامر کا تجربہ، جارحانہ بولنگ اسٹائل اور میدان میں جارحانہ جذبہ کوئٹہ کیولری کو مضبوط ٹیم کے طور پر ابھارے گا۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ عامر نہ صرف نئی گیند سے خطرناک ثابت ہوں گے بلکہ بولرز کے لیے رہنمائی کا اہم کردار بھی ادا کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!