محرم الحرام کی اہمیت اور دس روز میں پیش آنے والے تاریخی واقعات کی تفصیل

محرم الحرام کی اہمیت اور دس روز میں پیش آنے والے تاریخی واقعات کی تفصیل

محرم الحرام کے ابتدائی دس روز میں اہم واقعات کی تاریخ ملتی ہے
محرم الحرام کی اہمیت اور دس روز میں پیش آنے والے تاریخی واقعات کی تفصیل

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2024

اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم کو حرمت والا مہینہ قرار دیا گیا ہے، جس کے ابتدائی دس دنوں میں بہت سارے تاریخی واقعات پیش آئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حرمت کے مہینوں کے حوالے سے موجود احادیث میں درج ہے کہ ان مہینوں میں نیک اعمال کا ثواب اصل سے کہی زیادہ ملتا ہے۔ اس کی روشنی میں علما کرام گناہ کے بارے میں بھی یہی فرماتے ہیں کہ گناہ پر اضافی گناہ ملتا ہے۔

محرم کے مہینے کی فضیلت کے حوالے سے ایک حدیث بھی موجود ہے جس کے راوی حضرت علیؓ خود ہے۔ 

خلاصہ

حضرت علی المرتضیٰ نے فرمایا ایک روز میں نبی ﷺ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا تو ایک صحابی نے آکر پوچھا کہ یارسول اللہ ﷺ رمضان کے بعد آپ مجھے کس مہینے کے روزے رکھنے کا حکم دیتے تو آپ نے فرمایا کہ ’محرم‘ کا روزہ رکھو کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے۔

اس کے علاوہ حدیث میں 9 اور دسویں محرم کا روزہ رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے جس کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔

تاریخ میں اسلام سے قبل اور حضور نبی آخری زماں کے اعلان نبوت کے بعد محرم کے ابتدائی دس روز اور بالخصوص دسویں تاریخ کے حوالے سے تاریخی واقعات درج ہیں۔ 

اس حوالے سے ایک کتاب بعنوان ماہ محرم اور ہم کے نام سے لکھی گئی ہے، جس میں تاریخی حوالے دیے گئے ہیں۔

مصنف کے مطابق یکم محرم کو حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمانوں کی طرف اٹھایا گیا، آپ حضرت آدم علیہ السلام کے دو سو سال بعد دنیا میں آئے تھے۔

یکم محرم چار ہجری کو نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بنی محارب اور بنی ثعلبہ کے خلاف جہاد کا اعلان کیا

یکم محرم 20 ہجری کو عمرو بن العاص کی قیادت میں لشکر نے مصر کو فتح کیا اور یہاں اسلامی حکومت قائم ہوئی۔

یکم محرم 81 ہجری میں حضرت علی کے صاحبزادے محمد بن علی کا انتقال ہوا

تین محرم کو یوسف علیہ السلام کو ایک قافلے نے کنوئیں سے نکالا۔

چار محرم 24 ہجری حضرت عثمانؓ کی خلافت کا پہلا دن تھا۔

7 محرم کو اللہ تعالیٰ نے کوہ طور پر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے پہلی بار کلام کیا۔

حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے (کچھ روایت میں یہ نو محرم جبکہ کچھ میں دس محرم درج ہے)۔ مصنف کے نزدیک یہ واقعہ 9 محرم کو ہوا۔

نو محرم کو حضرت موسیٰ علیہ السلام ، یحیی علیہ السلام، اور مریم علیہا السلام کی پیدائش ہوئی۔

نو محرم 61 ہجری کو حضرت عمرؓ کی پیدائش ہوئی۔

موسیٰ علیہ السلام کو اُن کی قوم بنی اسرائیل کے ساتھ فرعون سے نجات دی گئی،اور اِسی پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے دس محرم (یومء عاشورا) کا روزے رکھنے کی تعلیم فرمائی، اور اِس روزے کے بدلے میں ایک سال گناہ معاف ہونے کی خوشخبری عطا فرمائی۔

دس محرم کو کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور اُن کے ساتھیوں نے اسلام کو ہمیشہ کیلیے زندہ رکھنے کےلیے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی دی اور انقلاب کے تقاضے کو تبدیل کر کے کلمہ حق کو ہمیشہ کیلیے بلند کردیا۔

کچھ روایت میں درج ہے کہ دنیا کا قیام دس محرم الحرام جبکہ قیامت کا روز بھی دس محرم ہوگا۔ روایات اور حوالہ جات میں درج ہے کہ قیامت دس محرم جمعے کے روز ہوگی تاہم اس بارے میں کوئی واضح حدیث یا قرآنی آیت موجود نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!