اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے زیتون کے درخت تباہ کرنے لگی

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے زیتون کے درخت تباہ کرنے لگی

اسرائیلی فوج اسے نشانہ بنارہی ہے تاکہ لوگ اس جگہ کو چھوڑ کر چلے جائیں۔
اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے زیتون کے درخت تباہ کرنے لگی

Webdesk

|

24 Aug 2025

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں زیتون کے ہزاروں درخت تباہ کردئیے۔

 اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی زمین پر اپنی غیر قانونی آبادیاں اور بستیاں قائم کرنے کے بعد اب فلسطینوں کا معاشی قتل بھی کررہی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں واقع شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کے زیتون کے 3000 سے زائد درخت تباہ کردیے ہیں اور یہ کارروائیاں اب تک جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں تقریبا 4,000 رہائشیوں پر مشتمل ایک گاں المغیر میں 0.27 مربع کلومیٹر کے علاقے میں زیتون کے درختوں کو اکھاڑ پھینکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 اس حوالے سے المغیر کے مقامی کونسل کے سربراہ امین ابو علیا کا کہنا تھا کہ یہ گاوں اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبے کے درمیان میں واقع ہے اس لیے اسرائیلی فوج اسے نشانہ بنارہی ہے تاکہ لوگ اس جگہ کو چھوڑ کر چلے جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!