ماہ ربیع الاول کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی نے اہم اعلان کردیا

ماہ ربیع الاول کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی نے اہم اعلان کردیا

ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا
ماہ ربیع الاول کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی نے اہم اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2025

پاکستان میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی سال کے تیسرے مہینے کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی جبکہ دیگر حصوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، مولانا عبدالخبیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاوّل کا پہلا دن 26 اگست کو ہوگا، جبکہ 12 ربیع الاوّل (عید میلاد النبیؐ) 6 ستمبر بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔

اس موقع پر محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ چاند کی عمر 32 گھنٹے تھی اور اسے شام 7 بج کر 3 منٹ سے 7 بج کر 44 منٹ تک دیکھا گیا اور پیدائش کے حساب سے چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!