مِس فلسطین کا مِس یونیورس 2025 مقابلے میں ووٹنگ پر سنگین بے ضابطگیوں کا الزام

مِس فلسطین کا مِس یونیورس 2025 مقابلے میں ووٹنگ پر سنگین بے ضابطگیوں کا الزام

ندین ایوب ٹاپ 30 تک پہنچ کر تاریخ کا حصہ بنیں۔
مِس فلسطین کا مِس یونیورس 2025 مقابلے میں ووٹنگ پر سنگین بے ضابطگیوں کا الزام

Webdesk

|

25 Nov 2025

بنکاک :مِس یونیورس 2025مقابلہ اس سال شدید تنازعات کا شکار رہا، کچھ امیدواروں کے واک آٹ، جج کے استعفے، میزبان کی برطرفی اور ایک امیدوار کے اسٹیج سے گرنے تک کے واقعات سامنے آئے، میکسیکو کی حسینا کے تاج پہننے کے باوجود الزامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسی سلسلے میں مِس یونیورس فلسطین ندین ایوب نے Most Beautiful People کیٹیگری میں ووٹوں کی گنتی کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کیٹیگری میں، میں واضح برتری رکھتی تھی، مقابلے کے اختتام سے 30 منٹ پہلے تک میں نمایاں فرق سے آگے تھی، مگر صرف دو منٹ میں ایک دوسری امیدوار کے ووٹ اچانک 20 ہزار تک بڑھ گئے، ایسا اضافہ حقیقت نہیں ہے جب تک یہ اندرونی طور پر نہ کیا گیا ہو، کیٹیگری بند ہونے کے بعد بھی کسی کی جیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ندین نے کہا کہ یہ ایوارڈ کی بات نہیں ہے، میرا سب سے بڑا اعزاز فلسطین کی نمائندگی ہے، میں اپنے لوگوں کی آواز بن کر سب سے بڑا تاج حاصل کر چکی ہوں، مگر ایک فلسطینی خاتون ہونے کے ناتے انصاف کے لیے کھڑی ہونا میں اپنا فرض سمجھتی ہوں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ندین کے موقف کی تائید کی، کئی صارفین نے بتایا کہ مِس یونیورس ایپ ہمارے ووٹ قبول نہیں کر رہی تھی، کریش ہو رہی تھی یا فری ووٹ استعمال کرنے سے روک رہی تھی۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پہلی بار 2025 میں مِس یونیورس میں فلسطین نے شرکت کی، ندین ایوب ٹاپ 30 تک پہنچ کر تاریخ کا حصہ بنیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!