امریکہ میں سیکڑوں سرکاری ویب سائٹس بند

Webdesk
|
4 Feb 2025
واشنگٹن : امریکہ میں سیکڑوں ویب سائٹس بند ہوگئیں، بند ہونے والی ویب سائٹس میں انسانی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی ویب سائٹ بھی شامل تھی، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بند کر رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سائبر سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی(سی آئی ایس اے) کی جانب سے فراہم کردہ تقریبا 1400 وفاقی ویب سائٹس کی فہرست میں سے 350 سے زائد پیر کی سہ پہر تک دستیاب نہیں تھیں۔
بند ہونے والی ویب سائٹس میں محکمہ دفاع، تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ، محنت، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی اور سپریم کورٹ سے منسلک ویب سائٹس شامل تھیں۔
تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویب سائٹس کب سے دستیاب نہیں تھیں اور آیا انہیں عارضی طور پر آف لائن کیا گیا تھا یا ٹرمپ انتظامیہ کی ہدایت پر ہٹایا گیا تھا۔
Comments
0 comment