2 hours ago
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر شدید اور تیز حملوں کی نئی لہر کا منصوبہ بنالیا
حملوں میں ایران کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
Webdesk
|
1 May 2026
واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر شدید اور تیز حملوں کی نئی لہر کا منصوبہ بنایا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملوں کا مقصد مذاکرات میں تعطل ختم کرنا یا جنگ کے مکمل خاتمے سے پہلے ایران کو آخری فیصلہ کن ضرب لگانا ہوسکتا ہے۔
حملوں میں ایران کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ایک اور منصوبہ آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر قبضہ کرنے کا بھی ہے تاکہ اسے بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھولا جاسکے۔
Comments
0 comment