مومنہ اقبال نے تحائف کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

مومنہ اقبال نے تحائف کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

مومنہ اقبال اپنی نجی زندگی کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں
مومنہ اقبال نے تحائف کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

8 Sep 2026

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنی نجی زندگی کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں،ایک انٹرویو میں اداکارہ نے تحائف کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

حالیہ دنوں میں ان کا نام مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری قانونی تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنا ہوا ہے،ثاقب چدھڑ نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ میرے اور مومنہ کے تعلقات تھے، میں نے مومنہ کو 80 لاکھ روپے نقد دیئے تھے، مومنہ کو 2 قیمتی گاڑیاں تحفے میں دی تھیں۔

 سیاستدان نے دعوی کیا کہ میں نے مومنہ کی بہن کی آسٹریلیا میں تعلیم کے اخراجات بھی برداشت کئے،اب مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ثاقب چدھڑ کی جانب سے دیئے گئے تحائف سے متعلق دعووں کا جواب دیا ہے۔

انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں نے ان سے تحائف لئے تو میں نے بھی انہیں تحائف دیئے لیکن میرا مقدمہ اس بات سے متعلق نہیں کہ میں نے ثاقب چدھڑ سے کتنی رقم لی، میں اس عرصے کے دوران دونوں کے درمیان ہونے والے تحائف کے تبادلے پر بات نہیں کر رہی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا مقدمہ صرف مجھے درپیش ہراسانی سے متعلق ہے اور مذکورہ تحائف کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!