پاکستانیوں کیلیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوسکتی ہے؟

پاکستانیوں کیلیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوسکتی ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15روز کیلئے کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے باعث پیٹرولیم ڈیلرز بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے محتاط انداز میں پیٹرول خرید رہے ہیں
پاکستانیوں کیلیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوسکتی ہے؟

Webdesk

|

13 May 2024

کراچی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب حکومت کی جانب سے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے سے12روپے فی لیٹر تک کمی کاامکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15روز کیلئے کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے باعث پیٹرولیم ڈیلرز بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے محتاط انداز میں پیٹرول خرید رہے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقعات کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی ،پیٹرولیم اور سی این جی سیکٹر کے معروف سینئررہنما ملک خدا بخش نے اس ضمن میں کہا کہ ملک میں پیٹرول کی اسمگلنگ کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی درآمد میں کمی آئی ہے ۔

دوسری جانب ریفائنری میں بھی تیل کا وسیع  اسٹاک موجود ہے جس کے سبب امکان ہے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر نمایاں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسمگل ہونے والے پیٹرول نے مارکیٹ کوتباہ کردیا ہے، 60سے70 فیصد اسمگل پیٹرول ملک میں آرہا ہے اور گلی گلی یہ اسمگل پیٹرول آزادانہ فروخت ہورہا ہے جبکہ ریفائنریوں میں جو پیٹرول ریفائن ہو رہا ہے اس کی فروخت میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے ریفائنری کو پیداوار روکنی پڑ گئی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!