پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رکھنے کا فیصلہ

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رکھنے کا فیصلہ

حج آپریشن مکمل ڈیجیٹل بنانیکی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رکھنے کا فیصلہ

Webdesk

|

25 Aug 2026

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے کہا ہیکہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے۔

 وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ حج آپریشن مکمل ڈیجیٹل بنانیکی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے مختص نشستیں صرف 7 روز میں مکمل ہوئیں، 20 تا 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی نشستیں پہلے 24گھنٹے کے اندر مکمل ہوئیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہیکہ لانگ حج پیکج کی باقی نشستیں بھی آج دوپہر 12 بجے مکمل ہوجائیں گی، حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستیں صرف 7 روز میں مکمل ہونا پیشرفت ہے،حج واجبات کی وصولی کا عمل 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب شروع ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!