پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی سے متعلق عوام کو مطلع کردیا
Webdesk
|
22 Aug 2024
اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن کے بارے میں عوام کو مطلع کردیا ۔
پی ٹی اے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ صورت حال پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ملانے والی سات سب میرین کیبلز میں سے دو کے خراب ہو جانے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔
اے اے ای ـ 1 کیبل کو ایران اور قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے 250جی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح ایس ایم ڈبلیو4 کیبل (1.5T) کراچی کے قریب خراب ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ متعلقہ ٹیمیں یہ خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں، پی ٹی اے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اس سلسلے میں مزید پیش رفت سے مطلع کر دیا جائے گا۔
Comments
0 comment