پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی

Webdesk

|

1 Jul 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کر دی گئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقررکردی گئی، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!