رجب بٹ کی اوور ایکٹنگ وائرل، صارفین کی شدید تنقید

رجب بٹ کی اوور ایکٹنگ وائرل، صارفین کی شدید تنقید

ایک صارف نے کہا کہ بھائی پلیز، اب خودکشی کرلو
رجب بٹ کی اوور ایکٹنگ وائرل، صارفین کی شدید تنقید

Webdesk

|

25 Nov 2025

لندن : رجب بٹ اپنی کسی نہ کسی حرکت یا بات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کی ایک بیرون ملک سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وجہ ان کی ویڈیو میں اوور ایکٹنگ ہے۔

رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی شخصیت ہیں جن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 80لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق الزامات کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ مقیم ہیں۔

ان کا خاندان، ان کے والدین، بہن، بیوی اور بیٹا پاکستان میں رہتا ہے بشمول ان کے قریبی دوستوں کے بھی جیسے حیدر، ڈوگر اور دیگر۔عجب بٹ اپنے تنازعات اور متنازع ویڈیوز کی وجہ سے تقریبا روزانہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔

اس بار وہ اوور ایکٹنگ وجہ سے وائرل ہوئے ہیں جس میں وہ پاکستان اور اپنے دوستوں کو بہت یاد کررہے ہیں۔ویڈیو میں رجب بٹ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دوستوں سے کبھی حسد نہیں ہوا لیکن اب وہ اپنے دوستوں پر رشک کرنے لگے ہیں جو لاہور میں مزے کر رہے ہیں، باہر ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہیں، ڈرائیونگ کر رہے ہیں، اکٹھے مزے کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے انہوں نے اپنی بے بسی، غصہ اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جس میں وہ رو بھی رہے ہیں چیخ بھی رہے ہیں۔ صارفین نے ان کی اس اداکاری پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ بھائی پلیز، اب خودکشی کرلو۔ ایک اور کا کہنا تھا کہ بھائی اوور ایکٹنگ مت کرو، پلیز۔ ایک نے لکھا، ہمیں بالکل بھی ترس نہیں آرہا۔

 صارفین میں کسی نے رجب کارٹون بھی لکھا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب ویڈیو کے بغیر بھی کرسکتا تھا لیکن پیسے کمانے تھے نا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!