ارلنگ ہالینڈ کی ہم شکل روسی ماڈل کی ویڈیو کی دھوم

ارلنگ ہالینڈ کی ہم شکل روسی ماڈل کی ویڈیو کی دھوم

24 سالہ انستاشیہ ایک پیشہ ور ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں
ارلنگ ہالینڈ کی ہم شکل روسی ماڈل کی ویڈیو کی دھوم

Webdesk

|

12 Jul 2026

ماسکو: فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ سٹار ارلنگ ہالینڈ سے حیران کن حد تک مشابہت رکھنے والی روسی ماڈل انستاشیہ کوسٹرومیٹینا ان دنوں سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ جبکہ متعدد مداح انہیں ارلنگ ہالینڈ کا لیڈی ورژن قرار دے رہے ہیں۔

24 سالہ انستاشیہ ایک پیشہ ور ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جو اس سے پہلے بھی مختلف معروف برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

 تاہم انہیں بین الاقوامی سطح پر شہرت اس وقت ملی جب ان کی والدہ ماریہ کوسٹرومیٹینا نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انستاشیہ ارلنگ ہالینڈ کے مخصوص انداز، چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج کی نقل کرتی دکھائی دیں۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصا ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔

 رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کو اب تک 11 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ، جبکہ 50 لاکھ سے زیادہ صارفین اسے پسند کر چکے ہیں۔ اسی ایک ویڈیو نے انستاشیہ کو راتوں رات عالمی شہرت دلا دی۔

 ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ ارلنگ ہالینڈ نہیں بلکہ ان کی جڑواں بہن ارلینا ہالینڈ ہیں۔

ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ اگر کبھی ہالینڈ زخمی ہوجائیں تو مانچسٹر سٹی انستاشیہ کو میدان میں اتار دے ، شاید کسی کو فرق بھی محسوس نہ ہو۔ کئی صارفین نے انہیں ہالینڈ کی گمشدہ بہن اور لیڈی ہالینڈ جیسے القابات بھی دیئے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!