1 hour ago
رنبیر کپور کو بھارتی صارفین نے نشانے پر رکھ لیا
Webdesk
|
26 Nov 2025
ممبئی : بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم رامائن کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی چھوڑنے کے دعوے کے بعد ویڈیو سامنے آنے پرتنقید کی زد میں آگئے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ رنبیر کپور نے نتیش تیواری کی فلم رامائن میں رام کا کردار نبھانے کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی ترک کردی ہے۔
دوسری جانب اس کردار سے ذاتی وابستگی کیلئے رنبیر ان دنوں ساتوک لائف اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں جس میں مراقبہ اور صبح سویرے کی جانے والی ورزش بھی شامل ہے۔
ان خبروں کے بعد حال ہی میں نیٹ فلکس پر ڈائننگ ود دا کپور کے عنوان سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے بعد بھارتی صارفین نے رنبیر کپور کو نشانے پر رکھ لیا۔
ویڈیو میں رنبیر کپور کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ آنجہانی اداکار و ہدایتکار راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پر کپور خاندان کے ساتھ فش، مٹن اور پائے جیسے نان ویجیٹیرین کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین رنبیر کپور کے جھوٹ پر ان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رنبیر اور عالیہ کی پی آر ٹیم کو فائر کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے جنہوں نے بغیر تحقیق ایک دعوے کے بعد رنبیر کی نان ویجیٹیرین کھانے کی ویڈیو شیئر کردی۔
Comments
0 comment