سعودی ولی عہد کے قافلے پر قاتلانہ حملے کی حقیقت سامنے آگئی

سعودی ولی عہد کے قافلے پر قاتلانہ حملے کی حقیقت سامنے آگئی

بے بنیاد دعوئوں کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔
سعودی ولی عہد کے قافلے پر قاتلانہ حملے کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

7 May 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر مبینہ طور پرہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر طوفان برپا ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے افوہیں تیزی سے ایکس سابقہ ٹوئٹر پر پھیل گئیں، جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی ولی عہد اور دیگر اعلی حکام کو لے جانے والے بھاری ہتھیاروں سے لیس سیکیورٹی قافلے پر ریاض میں حملہ ہوا تھا۔

بی بی سی کے صحافی شایان نے ان دعوئوں کو "مکمل طور پر بے بنیاد" قرار دیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے کہا، "سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کے بارے میں ایک مکمل طور پر بے بنیاد دعویٰ X پر وائرل ہو رہا ہے ۔

جب کہ جعلی اکائونٹس اور غلط معلومات پھیلانے والوں کی طرف سے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کئے جانے والے بے بنیاد دعوئوں کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!