صبا قمر کا ساحل کنارے پرسکون سالگرہ کا جشن

صبا قمر کا ساحل کنارے پرسکون سالگرہ کا جشن

صبا قمر نے ساحل کنارے پرسکون ماحول میں سالگرہ کا کیک کاٹ کر سوشل میڈیا پر رونق لگادی۔
صبا قمر کا ساحل کنارے پرسکون سالگرہ کا جشن

Webdesk

|

6 Apr 2025

کراچی : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ساحل کنارے پرسکون ماحول میں سالگرہ کا کیک کاٹ کر سوشل میڈیا پر رونق لگادی۔

صبا قمر کا شمار ان ورسٹائل شخصیات میں کیا جاتا ہے جو اپنی زندگی کا ہر لمحہ کھل کر جینے کی امنگ لیے پیدا ہوتی ہیں، زندگی کی ہر چھوٹی بڑی خوشیوں کو کھل کر جیتی ہیں اور پھر بات جب خود کے جنم دن کی ہو تو پھر دور کہیں پرسکون ماحول کی تلاش میں نکل پڑتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ انکی سالگرہ کے حالیہ جشن میں دیکھنے کوملا جب انہوں نے ساحل کنارے پرسکون ماحول میں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا۔

ماڈلنگ و اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی کی دنیا میں بھی خوب نام کمانے والی صبا قمر ایک باصلاحیت اور پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنے کریئر کا آغاز 2004 میں کیا اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!