شادی کی اہم رسموں پر پابندی عائد کردی گئی
Webdesk
|
23 Sep 2024
عام طور پر شادیوں میں دیکھا گیا ہے کہ دولہا اور اس کے گھر والے بارات لے کر جاتے ہیں اور دلہن کو رخصت کرکے گھر لے آتے ہیں لیکن اب بھارت میں ایک تنظیم کی جانب سے اس قسم کی رسم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوپی کے ضلع مظفر نگر میں آل انڈیا مومن انصاری نامی تنظیم نے اجلاس میں شادیوں میں کی جانے والی فضول خرچی اور رسم و رواج سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔
تنظیمی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل انڈیا مومن انصاری تنظیم میں شامل کوئی بھی عہدیدار یا کارکن نہ ہی اپنے بچوں کی بارات لے کر جائے گا اور نہ ہی کسی اور کی بارات میں شرکت کرے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہ بچیوں کی شادیوں میں رسم و رواج جیسے انگوٹھی پہنانا، منگنی، جوتا چھپائی جیسی رسموں کو بالکل ختم کردیں گے۔
تنظیم کے سربراہ کے مطابق ہم شادیوں میں ان سبھی فضول خرچی سے متعلق پوسٹر آویزاں کریں گے اور لوگوں کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے تاکہ شادیوں کو آسان بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم سبھی لوگ بیٹے اور بیٹیوں کی شادی میں فضول خرچی سے گریز کریں گے۔
Comments
0 comment