شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر وائرل

شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر وائرل

آلیار کی سالگرہ کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی
شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر وائرل

Webdesk

|

25 Aug 2026

کراچی:  پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کے بیٹے اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے نواسے آلیار کی دوسری سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

آلیار کی سالگرہ کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی اور ننھے آلیار کی دوسری سالگرہ کو یادگار بنایا، اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی۔

شاہین آفریدی نے سالگرہ کے موقع پر بیٹے کے ساتھ وقت گزارا، اس کے ساتھ کھیلتے رہے اور فیس پینٹنگ بھی کی۔شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ دو سال قبل آلیار نے ان کی دنیا کو روشن کیا اور اسے مزید خوبصورت بنا دیا۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی بھی تقریب میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، انہوں نے ننھے آلیار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دو سال خوشیوں، محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!