اسکاٹ لینڈ، 6 ڈالر میں خریدا گیا مجسمہ کروڑوں روپے کا نکلا
اب اس کا تخمینہ 3.2 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے یعنی پاکستانی 88 کروڑ روپے کی رقم بنتی ہے۔
Webdesk
|
17 Nov 2024
ایمسٹرڈیم: اسکاٹ لینڈ کی عدالت کی جانب سے ایک مجسمے کی فروخت کی اجازت ملنے کے بعد ایک مجسمہ جو محض 6 ڈالرز میں خریدا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اب اس کا تخمینہ 3.2 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے یعنی پاکستانی 88 کروڑ روپے کی رقم بنتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بوچارڈن بسٹ نامی اس مجسمے کی قیمت کا فیصلہ کرنے میں برسوں لگے جسے 18ویں صدی کے اوائل میں فرانسیسی مجسمہ ساز ایڈمی بوچارڈن نے بنایا تھا اور اس میں آنجہانی زمیندار اور سیاست دان جان گورڈن کی تصویر کشی کی گئی تھی۔
Comments
0 comment