سندھ حکومت کا یکم جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
واضح رہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے
Webdesk
|
31 Dec 2024
کراچی : سندھ حکومت نے شہر میں جاری بدامنی کے پیش نظر پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے یکم جنوری 2025 سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات 31 دسمبر 2024 کو ختم جبکہ نئے سال کے آغاز پر معمول کے مطابق تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
واضح رہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بعض مقامات پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔
Comments
0 comment