16 hours ago
اسپتال میں نومولود بچے کا سر کتوں نے کھالیا
![اسپتال میں نومولود بچے کا سر کتوں نے کھالیا](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/12/sptl-myn-nwmwlwd-bchy-kh-sr-khtwn-ny-khhly_1739374830-b.jpg)
Webdesk
|
12 Feb 2025
بھارتی ریاست اتر پردیش میں کتوں نے نومولود بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، جس کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل کو للت پور میڈیکل کالج میں کتوں کو بچے کے سر کو کھاتے ہوئے دیکھا گیا اور جب تک لوگ کتوں کو بھگانے کے لیے آئے، اس وقت تک وہ بچے کو بھنبھوڑ چکے تھے۔
اسپتال انتظامیہ نے افسوسناک واقعے کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے بچے کے اہل خانہ پر غفلت کا الزام لگایا۔
رپورٹس کے مطابق 9 فروری کو للت پور میڈیکل کالج اسپتال میں بچہ پیدا ہوا تھا، پیدائش کے وقت بچے کا وزن بہت کم تھا اور اسے اسپیشل نوبورن کیئر یونٹ میں داخل کرایا گیا۔
چیف میڈیکل آفیسرکے مطابق بچہ پیدائشی نقائص کے ساتھ پیدا ہوا، بچے کا سر مکمل نہیں تھا، جبکہ اس کا وزن 1.3 کلوگرام تھا۔
ڈاکٹر کے مطابق شام کو بچے کی موت ہو گئی اور اس کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کی آنٹی نے لاش لی، ہمارے پاس خاتون کے انگوٹھے کے نشان کے ساتھ رسیونگ سلپ ہے۔"
منگل کی دوپہر ہسپتال انتظامیہ کو کتوں کے حملے کی خبر ملی، تحقیقات کرنے پر بچے کی سر بریدہ لاش ملی، ہسپتال انتظامیہ نے الزام لگایا کہ لواحقین لاش چھوڑ گئے۔
Comments
0 comment