اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی
اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Webdesk

|

25 Sep 2024

کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نے بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ (SHC) میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی غزہ میں جنگی جرائم پر گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ سہیل حمید کی جانب سے پاکستانی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام 15 ہزار بچوں سمیت 41 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل اور غزہ کے محاصرے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت پہلے ہی نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مئی میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے غزہ کے جنگی جرائم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری طلب کیے تھے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری طلب کر لیے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام علاقے میں وزارت صحت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم میں کم از کم 41,391 فلسطینی، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، مارے جا چکے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!